LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج

Web Desk

28 August 2026

لندن: لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے (Lunch Break) کے دوران انگلش براڈکاسٹر سکائی اسپورٹس کی جانب سے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، پی سی بی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کے پاس سکائی اسپورٹس کی اس نشریات کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاملے کی حساسیت کے پیش نظر پی سی بی نے احتجاجاً لائز بریک کے بعد قومی ٹیم کو میدان میں اتارنے میں تاخیر یا آپشنز پر بھی غور کیا تھا، تاہم کچھ دیر کے تعطل کے بعد انٹرویو کو آن ایئر کر دیا گیا۔

یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے اس پورے معاملے اور براڈکاسٹر کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم پر اب تک میڈیا کے سامنے کوئی رسمی موقف يا بیان جاری نہیں کیا ہے۔