خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Web Desk
27 August 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے (آؤٹ سورس) کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق آؤٹ سورس کیے جانے والے اداروں میں 21 کیٹگری ڈی ہسپتال، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز (آر ایچ سی) اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔ ان ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور انتظامی امور کی جانچ کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ جاری ہے، جبکہ نجی اداروں کا انتظام سنبھالنے سے قبل ان کی مالی حیثیت اور صلاحیت کو بھی پرکھا جائے گا۔ تحویل میں لینے والے اداروں پر ماہر ڈاکٹرز اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی جبکہ حکومت سہ ماہی بنیادوں پر بجٹ مہیا کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد صوبے میں نجی انتظام کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کی کل تعداد 50 ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
27 August 2026
نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا
27 August 2026
پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
27 August 2026
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026