پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم
Web Desk
27 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اطراف میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے 57 سرکاری ہسپتالوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور دیگر اہم طبی مراکز شامل ہیں۔ تمام واسا ایجنسیوں کو ہسپتالوں کے قریب پہلے سے موجود فائر ہائیڈرنٹس کی فعالیت کا جائزہ لینے اور نئے انفراسٹرکچر کی فوری تنصیب کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں آتشزدگی کے حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت سے ممکنہ ایمرجنسی میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026