سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 26 اگست کو پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے جج یا سیشن جج ویسٹ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، واقعے کی سائنسی بنیادوں پر فرانزک تحقیقات کرائی جائیں اور ہسپتال کے تمام فائر الارم سسٹم کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار نے حکومت کی جانب سے قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی جیسے افسران مفادات کے واضح ٹکراؤ کی وجہ سے خود شفاف تفتیش کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اس آئینی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026