LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا

Web Desk

27 August 2026

امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت جون 2028 میں امریکی فوجی عدالت میں شروع کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجی جج نے کیس کے ٹرائل کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے انتہائی اہم اور قریبی ساتھی سمجھے جانے والے خالد شیخ محمد کو مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ تین سال تک سی آئی اے کی خفیہ تحویل میں رہے اور بعد ازاں 2006 میں انہیں کیوبا کی گوانتانامو بے جیل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ تا حال قید ہیں۔ نائن الیون حملوں میں ستمبر 2001 کے دوران تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے طالبان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا جبکہ اسامہ بن لادن کو مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک امریکی آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔