LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمہ جون 2028 میں شروع ہوگا پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا حکم پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

Web Desk

26 August 2026

واشنگٹن: امریکی وزارتِ خارجہ (State Department) نے دنیا بھر میں قائم امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں امیگرینٹ (مستقل رہائش کے) ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے تاکہ قونصلر افسران کو “پبلک چارج” (Public Charge) کی نئی اور سخت جانچ پڑتال سے متعلق تربیت دی جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اگست کے اوائل میں اس عالمی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے بعد جن درخواست گزاروں کے انٹرویوز پہلے سے طے شدہ تھے، انہیں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ان کے انٹرویوز کی تاریخیں تبدیل کی جا رہی ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ البتہ غیر ملکی ملازمین، کاروباری اور خاندانی گرین کارڈ کے ویزا انٹرویوز معمول پر کب آئیں گے، اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ نے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا بنیادی مقصد قونصلر افسران کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ جامع اور یکساں انداز میں یہ جانچ سکیں کہ آیا کوئی ویزا درخواست دہندہ امریکہ پہنچ کر سرکاری یا عوامی امداد پر بوجھ (“پبلک چارج”) تو نہیں بنے گا۔

یہ فیصلہ ایک امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ ویزا پابندیوں کو کالعدم قرار دیے جانے کے چند ہی دنوں بعد سامنے آیا ہے۔ 21 اگست کو امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس اس بنیاد پر مخصوص ممالک کے ویزے مکمل معطل کرنے کا قانونی اختیار نہیں تھا۔

امریکی حکام نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ سفارت خانوں کی ای میلز پر نظر رکھیں اور واضح کیا ہے کہ انٹرویو منسوخ یا مؤخر ہونے کا مطلب ویزا کی منسوخی یا درخواست کا رد ہونا ہرگز نہیں ہے۔