غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت کے سیکٹر آئی ٹین تھری (I-10/3) میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 275 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کا تعلق چین سمیت دیگر مختلف ممالک سے ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ کال سینٹر کی انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری اور اس کی آن لائن ترسیل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھی۔ اس کام کے لیے بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی مرد و خواتین کو بھاری معاوضوں پر بھرتی کیا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی پر فارنرز ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت الگ مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت الیکٹرانک جرائم کی دفعات شامل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تمام ملزمان وزٹ اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے اور یہاں غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ حکام نے 76 غیر ملکیوں کو فوری طور پر اپنے ممالک واپس ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ایگزٹ پرمٹ کی تیاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں جلد از جلد قانونی طریقہ کار کے تحت ملک بدر کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026