LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل

Web Desk

18 August 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف طبیب اور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق نیشنل کونسل فار طب کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے طب کونسل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار حکیم شہزاد کی جانب سے نامور وکیل شیر افضل مروت عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی شیر افضل مروت نے موقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے اپنے ایک یکطرفہ فیصلے میں حکیم شہزاد کا موقف اور دفاع سنے بغیر ہی بطور طبیب ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ کونسل کی جانب سے بغیر سماعت کے رجسٹریشن منسوخ کرنے کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد طب کونسل کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور نیشنل کونسل فار طب کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔