گورنر خیبرپختونخوا کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
Web Desk
29 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ سرکاری یا غیر قانونی زمینوں اور تجاوزات پر قابض ہیں، انہیں ہر صورت وہاں سے ہٹنا پڑے گا۔
گورنر کے پی نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے، اور اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے تو اسے بھی بلا جھجھک گرا دیا جائے۔ مفتی محمود مرکز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی مشیرِ اطلاعات نے بھی گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ جن افراد نے تجاوزات پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے وہ فوری طور پر جگہ خالی کر دیں، جبکہ مفتی محمود مرکز کی قانونی حیثیت اور دیگر امور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کڑے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عامتہ الناس کو انصاف اور دین کا درس دیتے ہیں لیکن خود قبضہ مافیا بن بیٹھے ہیں، وہ دوسروں کو کیا سبق یا ہدایت دیں گے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حکمران اور بااثر شخصیات ہمیشہ عوام کے لیے ایک مثال ہوتے ہیں، اس لیے اگر کوئی عالمِ دین خود قبضہ مافیا میں ملوث ہو جائے اور پھر الٹا ‘چوری اور سینہ زوری’ کا مظاہرہ کرے تو یہ کسی بھی طرح درست اور قابلِ قبول نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عزم ظاہر کیا کہ تجاوزات کے خاتمے سے جڑے تمام معاملات کو متعلقہ محکمے پوری شفافیت کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، حکومتی وزراء کی جانب سے کردار کشی کی شدید مذمت
29 October 2026
یوکرین میں ریلوے اسٹیشن پر روسی ڈرون حملہ، 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
29 October 2026
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں، ملتان چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خطاب
29 October 2026
پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
29 October 2026
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
29 October 2026
ریاست کے بارے میں دیئے گئے بیانات قابل قبول نہیں: رانا ثنا اللہ
29 October 2026
پاک اقوام متحدہ کانفرنس: سیلاب اور موسمیاتی خطرات کی خلائی نگرانی پر غور
29 October 2026
حنا جاوید قتل کیس، آصفہ بھٹو کی اہلِ خانہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
29 October 2026