پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
Web Desk
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججوں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں، جو اس حلف کے بعد باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔
تقریبِ حلف برداری میں ہائیکورٹ کے دیگر معزز ججوں، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی سمیت خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026
سی سی ڈی طرز پر یونٹ کے قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: اسلام آباد پولیس
10 October 2026
فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان
10 October 2026
وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم
10 October 2026
سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر
10 October 2026