LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے

عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، چاندی کا دام بڑھ گیا

Web Desk

15 August 2026

مقامی صرافہ مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے دام میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہوکر 4375 ڈالر کی سطح پر درج کیا گیا۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت میں معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام میں 13 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 6 ہزار 949 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ہونے والی اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔