LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈین ہاکی ٹیم کا پاکستان آنے پر اصولی اتفاق، دوطرفہ سیریز کی راہ ہموار

Web Desk

13 August 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ہاکی سیریز کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پی ایچ ایف نے بتایا کہ کینیڈین ہاکی فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں اور حکام کے ہمراہ اگلے برس جنوری یا فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے کے میچز کی تعداد، تاریخوں اور دیگر تمام تر انتظامی امور کو دونوں فیڈریشنز باہمی مشاورت سے حتمی شکل دیں گی۔ اس کے علاوہ، پی ایچ ایف ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی مکمل بحالی کے لیے مزید تین دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے، جن کی آمد رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے پہلے دو ماہ میں متوقع ہے۔