ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری
Web Desk
15 October 2026
ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں ٹرائل اڈیالہ جیل کے اندر ہی منعقد ہوگا۔ یہ منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر دی گئی ہے۔ تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج ان مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں، اور اس وقت دونوں ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026