الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
Web Desk
15 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ونگز کو انتخابی شیڈول فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپریل 2027ء میں انتخابات کرانے کی تجویز اور مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دے کر رد کر دیا۔ کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابی افسران (DROs اور ROs) کی فہرستیں نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے 1 ہفتے کے اندر فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارتِ دفاع کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہ ملنے کے باوجود آئینی ذمہ داری کے تحت کنٹونمنٹس میں بھی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول فی الفور جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026