LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر

Web Desk

13 August 2026

بلوچستان کے علاقے بولان میں شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکا خیز مواد کے ذریعے 18 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے ایک بڑے حصے کو گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام کے مطابق اس تخریب کاری کے باعث کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کے اضلاع میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں کو گیس کے شدید کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوئٹہ شہر میں حالات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور شہریوں کو مکمل قطعی سے بچانے کے لیے متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن سے گیس کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے تاکہ بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ حکام نے مزید وضاحت کی ہے کہ جیسے ہی سیکورٹی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقے کی مکمل کلیئرنس موصول ہو گی، فنی ماہرین اور مرمتی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا جائے گا تاکہ متاثرہ پائپ لائن کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔