یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
13 August 2026
یمن کے ایران نواز حوثی گروہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جاری فوجی کارروائیاں روکنے، ناکہ بندی کا خاتمہ کرنے اور تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا جرات مندانہ اور دانشمندانہ فیصلہ کرے۔ حوثیوں کے زیرِ انتظام ‘صبا نیوز ایجنسی’ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ خطے میں امن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
حوثی ترجمان نے خبردار کیا کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے لیے یمن میں فوجی مداخلیت جاری رکھنے سے بہتر ہے کہ وہ امن کی راہ اختیار کرے، کیونکہ ماضی کی کارروائیوں سے سعودی عرب کو جو مالی و عسکری نقصان پہنچا ہے، آئندہ ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔
یہ بیان حوثیوں کی جانب سے یمنی سرکاری افواج اور بحیرۂ احمر میں سعودی مفادات و بحری جہازوں پر کیے گئے حالیہ حملوں اور جولائی میں اعلانیہ بحری ناکہ بندی کی لہر کے فوراً بعد سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا
13 August 2026
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
13 August 2026
اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا
13 August 2026
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر
13 August 2026
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
13 August 2026
بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر
13 August 2026