LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Web Desk

13 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کی روشنی میں ممکنہ طوفانی بارشوں، اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر کے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے (PDMA) سیف انور جپہ نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حکمتِ عملی اور ریسکیو 1122 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران جدید واٹر ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، ڈی واٹرنگ پمپس اور ریسکیو گاڑیوں کی دستیابی کا معائنہ کیا گیا، جبکہ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے درمیان مشترکہ کنٹرول روم کے نظام اور ڈیٹا شیئرنگ کو مزید فعال بنانے پر اتفاق ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے تمام اضلاع کو پیشگی الرٹس جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فلڈ مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فعال ہے اور دریاؤں و ڈیمز کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم کو کم سے کم رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔