LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت

کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

Web Desk

13 August 2026

کور کمانڈر بلوچستان نے ضلع پنجگور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے تعاون سے مکمل ہونے والے مختلف فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت قائم کردہ ’جناح آئی ٹی حب‘ کا افتتاح کیا، جس میں 50 جدید کمپیوٹرز، ڈیجیٹل لائبریری اور سولر سسٹم کا انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی آف مکران میں ’سر سید احمد خان لاؤنج‘ اور 120 نشستوں کی گنجائش والے نوآراستہ ’علامہ اقبال آڈیٹوریم‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے مقامی شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور سوالات سنے، جبکہ پنجگور کے عوام نے ان منصوبوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔