LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ مگرمچھ کا تیراک خاتون پر خوفناک حملہ، بازو کاٹنا پڑا افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھارت میں دوبارہ سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، گرپتونت سنگھ پنوں دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر دوبارہ نچلے درجے کا سیلاب چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل سعودی عرب کی کولمبیا کی گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار مقرر

Web Desk

13 August 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی سفارش پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافے کی سمری منظوری دے دی ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور الاؤنسز وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کر دیے گئے ہیں۔ اس منظوری کے بعد جاری ہونے والا صدارتی حکم نامہ ’’سپریم کورٹ ججز تنخواہ حکم نامہ 2026‘‘ کہلائے گا۔ نئے پیکیج کا اطلاق 10 دسمبر 2025ء سے ہوگا اور ججز کو گزشتہ مدت کے مالی فائدے سمیت تمام بقایا جات (Arrears) بھی ادا کیے جائیں گے۔

نئے حکم نامے کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے، جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 11 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ روپے اضافہ) کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کو 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے ماہانہ (تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار روپے اضافہ) کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ میڈیکل الاؤنس بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ججز کے پنشن پیکج سے متعلق شق میں 70 سال کی حد کو بڑھا کر 75 سال اور 85 سال کی حد کو بڑھا کر 90 سال کر دیا گیا ہے۔