بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
Web Desk
11 August 2026
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف کیس میں ان کے وکلاء نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائے گئے 19 صفحات پر مشتمل تحریری دلائل میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔
تحریری دلائل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حقائق کا جائزہ لینے کے لیے عدالتی معاون، لوکل کمیشن یا ‘فرینڈ آف دی کورٹ’ مقرر کیا جائے جو اڈیالہ جیل جا کر بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرے اور جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ دونوں شخصیات کا بیان بالمشافہ یا ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جائے اور ماہرین، ریاست و درخواست گزار کے نمائندوں پر مشتمل ایک آزاد بورڈ تشکیل دیا جائے جو جیل کا دورہ کر کے قیدِ تنہائی کی رپورٹ دے۔
اس کے علاوہ دلائل میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کے مطابق قیدیوں کو ویڈیو لنک کی سہولت، کتابیں، ٹی وی، اور تمام طبی رپورٹس و ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ جیل رولز کے مطابق قانونی ٹیم، خاندانی افراد اور دوستوں کے ساتھ بلا رکاوٹ ہفتہ وار ملاقاتوں کو یقینی بنانے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی
11 October 2026
حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026