LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے

Web Desk

10 August 2026

کراچی کے معروف تاجر میر رضا کے پراسرار قتل کے کیس میں اہم اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ فارنزک رپورٹس اور ابتدائی تحققاتی ذرائع کے مطابق مقتول میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے واضح شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمیکل اور فارنزک معائنے کے مطابق تیزاب کی وجہ سے میر رضا کے پھیپھڑے شدید طور پر متاثر ہوئے، جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کے جلنے کے اثرات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران مقتول کی شرٹ سے تیزاب کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے نامعلوم شخص کے پسینے کے نمونے (DNA DNA Profile) بھی ملے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قتل کے وقت وہاں کوئی دیگر فرد بھی موجود تھا اور دونوں کے درمیان کشمکش ہوئی۔

پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے قریب موجود ایک مشکوک گیسٹ ہاؤس کو سیل کر کے تالے لگا دیے ہیں اور وہاں سے 6 ملازمین کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 21 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

گرفتار کیے گئے اور حراست میں لیے گئے افراد میں میر رضا کے نزدیک دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، جن سے پولیس کی جانب سے الگ الگ اور مشترکہ تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے تمام زیرِ حراست افراد کے باقاعدہ بیانات قلمبند کر لیے ہیں تاکہ قتل کے محرکات اور ملوث مرکزی ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔