LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست

Web Desk

10 August 2026

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے تیسرے مرحلے کے دوران حلقہ ایل اے 14 غربی باغ، دھیرکوٹ سے بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آیا ہے، جہاں موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سردار ساجد اقبال نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کے خلاف بھاری اور فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

حلقے کے کل 214 میں سے 130 پولنگ اسٹیشنز سے حاصل ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایتی امیدوار سردار ساجد اقبال 25 ہزار 548 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم کانفرنس کے امیدوار اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان 12 ہزار 511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یوں سردار ساجد اقبال کو اپنے حریف پر 13 ہزار 37 ووٹوں کی واضح اور نمایاں برتری حاصل ہو چکی ہے۔

دھیرکوٹ کے مقامی ذرائع کے مطابق باقی ماندہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی سردار ساجد اقبال کی موجودہ برتری کو ختم کرنے کے لیے کافی نظر نہیں آ رہے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام نتائج کی مکمل وصولی اور باضابطہ اعلان کے بعد ہی کامیابی کو حتمی قرار دیا جائے گا۔

سردار عتیق احمد خان اور ان کے خاندان کا آزاد کشمیر کی سیاست میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے گہرا اور اثر انگیز نقش رہا ہے۔ اسی تناظر میں ایل اے 14 کا موجودہ انتخابی نتیجہ خطے کے سیاسی منظرنامے میں ایک غیر معمولی اور تاریخ ساز پیش رفت شمار کیا جا رہا ہے۔

انتخابی معرکے کے دوران حلقے میں ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 130 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے کے بعد سردار ساجد اقبال کے حامیوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور جگہ جگہ جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب یہ نتائج سردار عتیق احمد خان کے سیاسی قلعے کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھے جا رہے ہیں