LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Web Desk

10 August 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور خطے کی موجودہ مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر بھی مسلسل قریبی رابطے قائم رکھنے، مشاورت اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں پاک-سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔