LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج

پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق

Web Desk

10 August 2026

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ایوانوں کے درمیان پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور تعلیم کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال (Ondřej Dostál) سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک-یورپی یونین تعلقات، پارلیمانی سفارت کاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کا ’گرین پارلیمنٹ منصوبہ‘ ماحولیاتی تحفظ اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ پارلیمانی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر نے بتایا کہ ویمن پارلیمنٹری کاکس، چائلڈ پارلیمنٹری کاکس اور SDGs سیکرٹریٹ کے ذریعے خواتین، بچوں کے حقوق اور پائیدار ترقی کے اہداف پر مؤثر کام کیا جا رہا ہے۔

علاقائی امن و سفارت کاری پر بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے، جس کی واضح مثال ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا ثالثی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جس سے یورپی یونین استفادہ کر سکتی ہے۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے رکن اوندرے دوستال نے پاکستان کی علاقائی امن، پارلیمانی سفارت کاری اور بالخصوص شمالی علاقہ جات کے فطری حسن کی تعریف کی۔