LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش

پشاور میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ آغاز، فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سماعتیں شروع

Web Desk

9 December 2025

پشاور: عدالتی تاریخ میں اہم پیش رفت کے طور پر پشاور میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد ان عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی شروع ہو گئی ہے۔ افتتاح کی تقریب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے انجام دی۔

تقریب میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس عادل مجید، ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر، سینئر سول جج ارشد علی مہمند سمیت دیگر جوڈیشل افسران شریک تھے۔ چیف جسٹس نے عدالت کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی ججز کو ہدایت دی کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شام کی عدالتوں کا آغاز سب سے پہلے ایبٹ آباد میں کیا گیا تھا، جبکہ اب پشاور میں سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتیں فعال کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات کی عدالتوں کا بنیادی مقصد تیز رفتار انصاف فراہم کرنا ہے، اور وہ افراد جو دن کے وقت مصروف رہتے ہیں، شام میں پیش ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کی عدالتوں کے قیام سے مقدمات نمٹانے کی رفتار بڑھے گی، جبکہ کوہاٹ اور مردان سے بھی اس نظام کے قیام کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
رجسٹرار کے مطابق وکلا کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور بار اور بینچ کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن برقرار رہے گا۔