LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا

Web Desk

9 August 2026

پرتگال میں منعقدہ آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 زمرے کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان کو ٹاپ سیڈ سپین کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم نے چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد ٹائٹل کا فیصلہ آخری اور حتمی سنگلز میچ پر منتقل ہوا، جہاں سپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے تجربہ کار ٹینس سٹار عقیل خان کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے فائنل تک کے سفر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ، کینیڈا، سویڈن اور میزبان پرتگال جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی سے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ عالمی سطح کی اس چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک کے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، اور اس مقابلے میں میڈل جیتنے والا پاکستان پورے ایشیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔