پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
8 August 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے 59ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ دوستی، باہمی تعاؤن اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے آسیان کے تمام رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو خطے میں علاقائی تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ان کی مثالی قیادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آسیان ڈے جنوب مشرقی ایشیا کی اقوام کے اتحاد اور یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان اس اہم موقع پر اپنے تمام آسیان دوستوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسیان علاقائی انضمام اور اجتماعی ترقی کا ایک نمایاں نمونہ بن چکا ہے جس نے اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور سفارتی روابط میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور آسیان کے تعلقات باہمی احترام، عدم مداخلت اور تعمیری روابط کے مشترکہ اصولوں پر قائم ہیں، اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم (ARF) میں بھی ایک فعال رکن کے طور پر علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ موجودہ عالمی چیلنجز کے دور میں آسیان کا پرامن تعاون کا عزم قابل تحسین ہے، اور پاکستان ایک مربوط اور خوشحال خطے کے مشترکہ وژن کے حصول کے لیے آسیان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی
13 October 2026
کراچی: کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
13 October 2026
پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ
13 October 2026
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026