پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے
Web Desk
8 August 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک مختلف انٹرنیشنل لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے این او سی (NOC – No Objection Certificate) جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کی نمائندگی کرنے کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کے لیے بھی متعدد اہم کرکٹرز کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
سی پی ایل (CPL) میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ، شاداب خان، حسن نواز، حنین شاہ، عثمان خان، معاز صداقت، صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ مزید برآں، محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر، عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر، اور اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کا این او سی دیا گیا ہے۔ بورڈ کے مطابق اکثر قومی کھلاڑیوں کو 19 اگست سے 21 ستمبر کے درمیانی عرصے کے لیے این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026