مسلح افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت
Web Desk
8 August 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور تمام مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 68ویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان ادارے کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف معرکے میں غیر معمولی بہادری، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی سے پیچھے نہ ہٹے۔ آئی ایس پی آر نے ان کی بے مثال شجاعت اور لازوال قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات اور فرض سے غیر متزلزل وابستگی نئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وطن کے دفاع کے لیے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید سمیت تمام شہدا کی قربانیاں قوم اور مسلح افواج کے لیے روشن مثال ہیں، جن کا بہادری پر مبنی ورثہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
12 October 2026
ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026