LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

وزیراعظم کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کی تنظیمِ نو 01 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

Web Desk

5 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں (DISCOs) کی نجکاری اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیمِ نو کی پیش رفت پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے خصوصی ہدایت جاری کی کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن میں جاری اصلاحاتی کام کو 01 ماہ میں مکمل کیا جائے اور عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کو کمیشن کی افرادی قوت کا حصہ بنایا جائے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کے لیے ترکیہ، سعودی عرب اور چین میں منعقدہ روڈ شوز کے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری میں صارفین کے مفاد کی تحفظ، شفافیت اور قانونی فریم ورک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء سردار اویس احمد خان لغاری، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، اور وزیراعظم کے مشیر محمد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔