پاکستان ویمن کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی، سیریز 1-2 سے سری لنکا کے نام
Web Desk
5 August 2026
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دمبولہ میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم کو ۴ وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کی ٹیم مقررہ ۲۰ اوورز میں ۶ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۳ رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں قومی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف ۱۹ویں اوور کی دوسری گیند پر ۶ وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۵ رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ اگرچہ اس فتح سے پاکستان نے سیریز کا اختتام کامیابی پر کیا، تاہم سری لنکا نے ابتدائی دونوں میچز میں ۶، ۶ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز ۲-۱ سے اپنے نام کر لی تھی۔ اس سے قبل کھیلے گئے ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کو پہلے میچ میں کامیابی کے بعد اگلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026