LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور

ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کی تھی ، بھارتی صحافی کا دعویٰ

Web Desk

3 August 2026

معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان 90ء کی دہائی میں ڈیٹنگ کی خبریں عام تھیں، تاہم اب دونوں کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آنے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سینئر صحافی جیوتی وینکٹیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جوڑے نے اپنے تعلقات کے دوران مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی تھی. صحافی نے بتایا کہ انہیں یہ معلومات فلم “جینٹل مین” کے سیٹ پر بھارتی اداکار چرنجیوی سے ملیں۔ چرنجیوی نے ان سے سوال کیا کہ بحیثیت صحافی وہ رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھ رہے۔ جب صحافی نے اس دعوے کے ثبوت کے بارے میں پوچھا تو اداکار چرنجیوی نے انکشاف کیا کہ یہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہوئی تھی، اور انہوں نے اس پجاری کا فون نمبر بھی فراہم کیا جس نے شادی کی رسم ادا کروائی تھی. خبر شائع کرنے سے قبل جب صحافی نے تصدیق کے لیے ارمیلا ماتونڈکر سے رابطہ کیا تو اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ “آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں، جبکہ آپ مجھے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے جانتے ہیں”۔ دوسری جانب رام گوپال ورما نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صحافی کے مطابق ارمیلا، رام گوپال ورما سے قانونی طور پر شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن فلمساز اس وقت یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھے، جو بالآخر ان کی علیحدگی کا سبب بنا۔

واضح رہے کہ اس مبینہ جوڑے نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تو نے کیا شامل ہیں۔