LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور

ایکیوپنکچر علاج مہنگا پڑ گیا، خاتون کی ٹانگ میں سوئیوں کے ٹکڑے پھنس گئے

Web Desk

29 July 2026

روس کے شہر کراسنویارسک میں ٹانگ کے درد سے نجات کے لیے ایکیوپنکچر کروانے والی خاتون کی حالت غلط علاج کے باعث شدید بگڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف معالج سے صرف 1 سیشن کے بعد خاتون کی تکلیف اس حد تک بڑھ گئی کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئی۔ ہسپتال میں کیے گئے ایکسرے سے سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ خاتون کی ٹانگ میں ایکیوپنکچر کی کم از کم 10 سوئیوں کے انتہائی باریک ٹکڑے پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انفیکشن روکنے کے لیے فی الوقت اینٹی بایوٹکس تجویز کی ہیں، تاہم سوئیوں کے باریک ٹکڑوں کو نکالنے کے لیے پیچیدہ سرجری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے عوام کو غیر تصدیق شدہ یا لاپروا معالجین سے ایسے علاج کروانے سے پہلے محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے