ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے
Web Desk
28 July 2026
دنیا بھر میں 28 جولائی کو عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں اس مہلک بیماری سے متعلق آگاہی پیدا کرنا، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ 40 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ صرف 2022 میں 13 لاکھ افراد اس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ پاکستان اس بیماری سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 1 کروڑ 38 لاکھ ہے، جن میں سے صرف 25 سے 30 فیصد افراد کو اپنی بیماری کا علم ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقہ کار، استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، جراثیم سے پاک نہ کیے گئے دندان سازی و جراحی آلات اور حجام کی دکانوں پر ایک ہی بلیڈ کا استعمال اس کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چونکہ یہ بیماری ابتدائی طور پر خاموش قاتل کے طور پر جگر کو متاثر کرتی ہے، اس لیے قومی سطح پر مفت سکریننگ اور ویکسینیشن کے ذریعے 2030 تک ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کے عالمی ہدف کا اعادہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026