LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز

اقوام متحدہ میں سربراہ انسانی حقوق کا اسرائیل سے لبنان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

Web Desk

28 July 2026

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے اپنا دورہِ لبنان مکمل کرنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں پر اپنا قبضہ فوری طور پر ختم کرے اور شہری آبادی کے گھروں کی مسماری کو روکے۔ اپنے دورے کے دوران سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہونے والے متاثرین سے ملاقاتوں کے بعد انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان میں اسرائیل کے کچھ اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں۔ وولکر ٹرک کا کہنا تھا کہ شہروں و دیہاتوں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور درجنوں طبی کارکنوں اور صحافیوں کی ہلاکت نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔