سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
Web Desk
23 July 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) نے سرحد پار تجارتی عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے اپنی پہلی رسمی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔
پاکستان سنگل ونڈو کے حکام کے مطابق اس موبائل ایپ کے ذریعے درآمد کنندگان (Importers)، برآمد کنندگان (Exporters) اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تمام تر تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ برائے راست اپنے سمارٹ فونز سے کر سکیں گے۔ ایپ میں درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم (Real-time) اپڈیٹس اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق تمام ضروری معلومات اور سہولیات یکجا کی گئی ہیں۔
ایپ میں تاجروں کی سہولت کے لیے درج ذیل اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں جس میں مختلف محکموں کے سرٹیفکیٹس تک آن لائن رسائی۔ صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی آن لائن درخواستیں۔ پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) اور جدید پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت۔ تاجروں اور صارفین کی فوری رہنمائی کے لیے معاونتی نظام ہے
پی ایس ڈبلیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جدید اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں تجارت کے عمل کو تیز رفتار، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ درآمد و برآمد سے وابستہ تمام کاروباری طبقے کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش
19 August 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
19 August 2026
وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کو کل تک ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو توہین عدالت ہو گی: سلمان اکرم راجہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026