برطانوی شہری نے تیز رفتار گارڈن شیڈ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Web Desk
7 December 2025
گاڑیوں کے شوقین برطانوی شہری نے تیز رفتار گارڈن شیڈ گاڑی بنا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
61 سالہ برائن کیڈ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ٹی وی سیریز ریکارڈ بریکر دیکھتے تھے جس نے انہیں اپنا کوئی منفرد ریکارڈ بنانے کی ترغیب دی۔برائن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ وہ ایسا کیا کر سکتے ہیں جو انہیں دنیا بھر میں نمایاں کرے چونکہ وہ پیشے کے اعتبار سے بلڈر اور گاڑیوں کے دلدادہ بھی ہیں، اس لیے انہوں نے دونوں شوق کو ملا کر ایک منفرد موٹرائزڈ گارڈن شیڈ تیار کیا۔رپورٹ کے مطابق یہ آفیشل ریکارڈ ایونٹ یارک کے الونگٹن ایئر فیلڈ میں منعقد ہوا جہاں اس کی رفتار کی پیمائش اسٹریٹ لائنرز موٹر اسپورٹس کے ماہرین نے کی۔یہ گارڈن شیڈ ٹریک پر 123.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا، یوں انہوں نے تیز ترین گارڈن شیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2019 میں برطانیہ کے ہی کیون نِکس نے بنایا تھا۔
متعلقہ عنوانات
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026
جاپان میں 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل کردی گئی
24 September 2026
ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ
24 September 2026
سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ
24 September 2026
برطانیہ: ڈاک یارڈ سے دوسری جنگِ عظیم کا بم برآمد، 300 سے زائد گھر خالی
24 September 2026
عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر موبائل پھینک دیا، گلوکار بھی دنگ رہ گئے
23 September 2026