ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
Web Desk
6 December 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد منطقی انجام کو پہنچ گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026