LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل

چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر

Web Desk

29 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے واضح کیا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کروائی جانے والی خصوصی ٹیکس اسکیم اس وقت نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، اور اس اسکیم کی رجسٹریشن کے دوران تاجروں کو درپیش عملی اور تکنیکی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق حکومت اور ادارہ تاجر برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مارکیٹ کے نمائندگان و تجارتی تنظیموں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ہے تاکہ تاجروں کی قیمتی آراء اور تجاویز کا بغور جائزہ لیا جا سکے، ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ اگر رجسٹریشن کے دوران کسی بھی قسم کا تکنیکی مسئلہ پیش آئے تو تاجر براہِ راست ایف بی آر سے رابطہ کریں۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ٹیکس اسکیم چھوٹے دکانداروں کو باضابطہ ٹیکس نظام کا حصہ بننے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے، اور اس اسکیم کا بنیادی مقصد رضاکارانہ ٹیکس تعمیل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف چھوٹے تاجروں کے لیے کاروباری امور میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ انہیں ٹیکس کے معاملات میں زیادہ قانونی یقین دہانی بھی میسر آئے گی۔ ایف بی آر نے پختہ عزم ظاہر کیا ہے کہ تاجر برادری کے بھرپور تعاون سے یہ خصوصی ٹیکس اسکیم ایک انتہائی کامیاب اقدام ثابت ہوگی۔