ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار
Web Desk
29 September 2026
روسی وزارت خارجہ کے سفیر برائے خصوصی امور روڈیون میروشنک نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روسی علاقوں پر ہونے والے یوکرینی افواج کے حملوں کے نتیجے میں 41 شہری جاں بحق جبکہ 274 زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روڈیون میروشنک نے بتایا کہ کیف حکومت کے مبینہ جرائم کے شواہد اکٹھے کرنے والے روسی وزارت خارجہ کے خصوصی دفتر نے گزشتہ سات روز کے اعداد و شمار جمع کر کے ان کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی افواج کی شدید گولہ باری اور دیگر حملوں کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 315 شہری متاثر ہوئے، جن میں سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 274 زخمی ہونے والوں میں نو کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔
استعمال ہونے والے ہتھیار اور مغربی ممالک پر الزام:
روسی سفارت کار کے مطابق یوکرینی افواج نے گزشتہ سات دنوں کے دوران روسی سرزمین پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے کم از کم 8,033 گولے اور مختلف ہتھیار داغے۔ ان حملوں میں 122 ملی میٹر کے ملٹی پل راکٹ لانچرز، 152 اور 155 ملی میٹر کے توپ خانے کے گولے، بارودی سرنگیں، دستی بم، کلسٹر وار ہیڈز سے لیس گولے، بڑی تعداد میں حملہ آور بغیر پائلٹ طیارے (UAVs)، FPV ڈرونز اور چھوٹے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
روڈیون میروشنک نے کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہری آبادی پر حملوں کے لیے یوکرینی افواج کے زیرِ استعمال ہتھیاروں کی بڑی اکثریت مغربی ممالک میں تیار کی گئی ہے اور انہی ممالک نے یہ مہلک ہتھیار یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یوکرین کو یہ عسکری سازوسامان فراہم کرنے والے مغربی ممالک بھی کیف حکومت کے ان اقدامات میں براہِ راست شریک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026