LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف

Web Desk

29 September 2026

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات میں موجود حل طلب اور اختلافی معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان رابطے جلد متوقع ہیں، اور اس سلسلے میں ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ماسکو ریجن کے شہر استرا (Istra) میں والڈائی ڈسکشن کلب کے 23ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے وضاحت کی کہ اس معاملے پر اگرچہ باضابطہ رابطہ ابھی نہیں ہوا، تاہم دونوں فریق اعلیٰ سطح پر ملاقات کے امکان پر متفق ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے خصوصی نمائندے دوطرفہ تعلقات کے تمام اختلافی اور پیچیدہ امور پر آپس میں رابطہ قائم کریں گے۔ سرگئی لاوروف کے مطابق، اب روسی اور امریکی ماہرین باہم مل کر ان مجوزہ رابطوں اور ملاقاتوں کے لیے مخصوص تاریخوں اور مقام کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جو کہ مستقبل قریب میں ہی منعقد ہوں گے۔