بلاول بھٹو، سرفراز بگٹی ملاقات، بلوچستان میں قیام امن کے لیے اے پی سی بلانے پر اتفاق
Web Desk
18 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین پی پی پی کو صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ زیارت سانحے کے لواحقین کی دلجوئی اور ان کے مطالبات کی تکمیل کے لیے حکومت نے فوری اقدامات کیے ہیں، جبکہ عزمِ انصاف کے تحت لواحقین کے مطالبے پر واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ بلوچستان میں مستقل قیامِ امن کے حوالے سے جلد ایک آل پارٹیز کانفرنس (APC) بلائی جا رہی ہے، جس میں پارلیمان کا حصہ رہنے والی اور پارلیمان سے باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے بہادر اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم کو برابر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے زیارت سانحے کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور مذاکراتی عمل کو خوش اسلوبی سے کامیاب بنانے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے متحرک کردار کو سراہا، جبکہ اس قومی عمل میں تعاون کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ بلوچستان کے پیچیدہ سیاسی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے اور پی پی پی ہمیشہ سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامقصد سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، خواہ وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں بیٹھی ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی کا مؤقف پہلے دن سے انتہائی واضح ہے اور پوری قوم اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا
19 July 2026
ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
19 July 2026
امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
19 July 2026
فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟
19 July 2026
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
19 July 2026
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،
19 July 2026
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026