مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ
Web Desk
19 July 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نئی سفری ہدایت (ٹریول ایڈوائزری) جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر، اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں، سیکیورٹی کے حوالے سے سخت احتیاط برتیں۔ الرٹ میں واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے حامی گروہ بیرونِ ملک امریکی مفادات، تنصیبات یا ایسی جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں امریکی شہریوں کی آمد و رفت زیادہ ہو۔ امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر یا عام نقل و حرکت کے دوران اپنے اردگرد کے حالات پر گہری نظر رکھیں اور اضافی احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026