ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں
Web Desk
19 July 2026
ایرانی حکام نے سیکورٹی اقدامات کے تحت شمالی عراق کے نیم خود مختار کرد علاقے سے ملحق دو اہم سرحدی گزر گاہوں کو آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ کرد زبان کے سیٹلائٹ چینل ‘آرین ٹی وی’ کے مطابق، ایرانی سرحدی فورس نے مریوان اور ہاورامان کی سرحدی گزرگاہوں کو بند کیا ہے، جو ایران کے صوبہ کردستان کو عراق کے کردستان خطے سے ملاتی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد ایرانی سرحدی حکام نے شہریوں کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں سے دور رہیں اور وہاں جانے سے مکمل گریز کریں۔ حکام نے خاص طور پر دہرہ کی، دزلی اور دیگر قریبی سرحدی علاقوں کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک ان مقامات کے پاس کسی بھی قسم کی سرگرمی یا نقل و حرکت سے دور رہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026