ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
Web Desk
19 July 2026
لبنان کے صدر جوزف عون اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر اہم سرکاری دورے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق، سال 2009ء کے بعد کسی بھی لبنانی سربراہِ مملکت کا واشنگٹن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے؛ اس سے قبل سابق لبنانی صدر میشل سلیمان نے اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے لیے امریکا کا دورہ کیا تھا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، واشنگٹن پہنچنے پر لبنانی صدر اور خاتون اول کا استقبال امریکی محکمہ خارجہ کے پروٹوکول حکام، بیس کمانڈر، امریکا میں تعینات لبنان کی سفیر اور دیگر لبنانی سفارتی عملے نے کیا۔ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق، صدر جوزف عون آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جبکہ منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم ترین مذاکرات ہوں گے۔ اس دورے کے دوران لبنانی صدر کی امریکی سینیٹرز اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026