LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم سہیل آفریدی کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، خود پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت اشتیاق کی ہلاکت سے متعلق نئی ویڈیو نے واقعے کا رخ بدل دیا: عظمیٰ بخاری سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ فیلڈ مارشل سے لبنانی وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال پوتن کا یوکرین تنازع کے حل میں چین، بھارت کی معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ

طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،

Web Desk

19 July 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کے دورہ نیویارک کے دوران وزارت منصوبہ بندی اور نیویارک یونیورسٹی میں قائم پاکستانی میڈیکل اینڈ ڈینٹل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (PMDSA) کے درمیان تعاون کی ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد طبی تعلیم، تحقیق، جدت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت پاکستانی طلبہ کو رہنمائی اور داخلوں میں معاونت فراہم کی جائے گی اور سمندر پار پاکستانی طبی طلبہ کا پاکستان کے تعلیمی و صحت کے اداروں کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے گا۔ فیکلٹی ممبران، طبی ماہرین اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے زور دیا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پاک-امریکہ تعلیمی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بائیوٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس جیسے جدید شعبوں میں نوجوانوں کو مہارت فراہم کر کے ملک کو نالج اکانومی میں تبدیل کیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے نیویارک یونیورسٹی کالج آف ڈینٹسٹری اور بیلیویو ہاسپٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کو تحقیق و جدت کے ذریعے پاکستان کا سفیر بننے کی ترغیب دی۔