LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم

Web Desk

19 July 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کی لازوال جدوجہدِ آزادی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و خوشحالی کا انحصار مسئلۂ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے وابستہ ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد دلاتا ہے اور پاکستان کشمیریوں کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت مستقل جاری رکھے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ہر سال 19 جولائی کو یہ دن اس تاریخی اور متفقہ قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں منظور کی گئی تھی، جو برصغیر کی تاریخ میں کشمیریوں کی اجتماعی سیاسی امنگوں اور پاکستان سے الحاق کی خواہش کا عکاس ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔