LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا آج سے او پی ڈیز بحال کرنے کا اعلان

Web Desk

16 July 2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) بلوچستان نے مسلسل 39 روز سے جاری ہڑتال اور سروسز کا بائیکاٹ مؤخر کرتے ہوئے آج سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز (OPDs) سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق، یہ فیصلہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی درخواست، عوامی مفاد اور صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات اب بھی برقرار ہیں اور احتجاج کو صرف عارضی طور پر مؤخر کیا گیا ہے، اگر انتظامیہ کی جانب سے ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو ہڑتال دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ دوسری جانب، کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان درپیش مسائل کے حل اور ثالثی کے لیے انتہائی مؤثر کوششیں کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو مستقبل میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔