اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر
Web Desk
5 December 2025
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان تلخ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو “ذہنی مریض” قرار دینا ملکی ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، اگر ملاقاتوں کی اجازت مل جائے تو معاملات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک کا دفاع سب سے مقدم ہے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ نہ کبھی ملک دشمن تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں، جگہ دیں اور اعتماد کے فقدان کو ختم کریں، کیونکہ ملک مزید تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ حالیہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو “ذہنی مریض” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان سے جو بھی ملتا ہے وہ ریاست اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026