طالبان رجیم کا بدترین اقتدار، خواتین کے بعد اب نوجوانوں کا بھی مستقبل تاریک
Web Desk
15 July 2026
افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کرنے کے بعد اب طالبان حکومت نے نوجوانوں کو بھی ان کے بنیادی حقِ تعلیم سے محروم کرنا شروع کر دیا ہے۔ عالمی جریدے ’دی گارڈین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں شدید ترین کمی واقع ہوئی ہے، جس نے افغان نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اس تشویشناک صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم نے لاکھوں افغان شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر کے انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں خواتین کی تعلیم پر بات کی جاتی ہے، وہیں افغان طالبان کے زیرِ تسلط پڑھنے والے نوجوان طلبہ کی اس بدترین اور مظلومانہ حالت پر کسی بھی بڑے عالمی فورم پر مؤثر طریقے سے آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔ مقامی افغان طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں طالبان کے سخت قوانین نافذ ہیں، جہاں داڑھی نہ رکھنے یا لباس کے ضوابط کی معمولی خلاف ورزی پر بھی طلبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، تعلیمی شعبے کے انتہائی تجربہ کار اور قابل پروفیسرز کے ملک چھوڑ جانے سے افغانستان کی اعلیٰ جامعات کا تعلیمی معیار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
ماہرینِ تعلیم اور تجزیہ کاروں کے مطابق، طالبان کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر مفلوج کر کے نئی نسل کو فکری اور تعلیمی طور پر تباہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی صحافی دھرم جوت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روزگار اور تعلیم پر عائد کڑی پابندیاں افغان عوام کے بنیادی حقوق کا بدترین استحصال ہیں اور افغانستان پر مسلط موجودہ طالبان رجیم عالمی سطح پر انسانی حقوق پامال کرنے کی بدترین مثال بن چکی ہے
متعلقہ عنوانات
معاشی اصلاحات اور جدید مالیاتی منصوبے؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
15 July 2026
بانی پی ٹی آئی کی قید کے 3 سال؛ 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ
15 July 2026
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026